Breaking

Sunday, June 9, 2019

شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی کی قائم کردہ پبلی کیشن اکیڈمی ’’مجلس اشاعۃ العلوم‘‘

شیخ الاسلام امام محمد انوار اللہ فاروقی 
کی قائم کردہ پبلی کیشن اکیڈمی ’’مجلس اشاعۃ العلوم‘‘



از : مولانا حافظ محمد عبیداللہ فہیم قادری،
 مولوی کامل جامعہ نظامیہ، حیدرآباد




۱۳۳۰؁ھ میں مجلس اشاعۃ العلوم کا قیام دراصل مصلح قوم وملت شیخ الاسلام علامہ محمد انوار اللہ فاروقیؒ کی علمی بیداری کا ایک اہم اورواضح ثبوت ہے کتب کی اشاعت سے آپ کا مقصد ملت میں اخلاق وکردار کا عملی نفاذ‘ مطالعہ اور علم کو عام کرنا تھا اس بات کو شاہ وقت آصف سابع میر عثمان علی خاں نے بھی بہت شدت سے نہ صرف محسوس کیا بلکہ پانچ سورپئے ماہانہ امداد جاری کی۔ حضرت شیخ الاسلام جو اس اشاعتی ادارہ کے میر مجلس بھی رہے کے عہد میں مختلف موضوعات پر کئی کتابیں زیور طباعت سے آراستہ ہوکر منظر عام پر آئیں۔ 
اشاعۃ العلوم کا جملہ نظم ونسق مجلس انتظامی کے ذمہ رہتا ہے جو صدر ، معتمد، شریک معتمد او رگیار ہ ارکا ن پر مشتمل ہوتی ہے مولانامحمدولی الدین فاروقی رحمۃ اللہ علیہ ، مولانا غلام مرتضی رحمۃ اللہ علیہ ، مولاناسید ندیم اللہ حسینی بختیاری ، محترم مجیدعارف ، نواب صدر یار جنگ بہادر ، مولانا حبیب الرحمن خان شروانی‘ حضرت علامہ رشیدپاشاہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ جیسے سرکردہ اصحاب اس مجلس کے ذمہ دار عہدوں پر فائزرہے او راس کو فروغ دیا ، مولانا مفتی خلیل احمدصاحب نے عصری خطوط پر اس مجلس کی صورت گری کی او رطباعت اشاعت ، فروخت وانتظامی مسائل پر ایک نئی روشنی دکھائی جس نے مجلس کے وقار اور افادیت کو دوبالاکردیا۔ اس وقت مولانا مفتی محمد عظیم الدین صاحب صدر نشین اور مولانا محمد خواجہ شریف صاحب معتمد ہیں مولانا محترم مجلس کو پروان چڑھانے میں شبانہ روز مصروف ہیں ۔راقم الحروف اورمولانا قاضی سید لطیف علی شریک معتمد کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اس وقت مجلس کئی قدیم او ر اہم کتب کی اشاعت کے لئے کوشاں ہے اس کے لئے ملت کے اہل ثروت اصحاب کا تعاون ضروری ہے مجلس کی رکنیت صرف ۱۰۰۰ روپئے ہے ، اشاعۃ العلوم جامعہ کی جانب سے بھی سالانہ امداد دی جاتی ہے او ر اب تک تفسیر ، حدیث فقہ ، اسلامی ، تاریخ ، سیرت النبی ، اخلاق ، تہذیب اسلامی ، عقائد وکلام ، فتاوی جیسے اہم موضوعات پر۱۵۰ سے زائد اردو عربی ، انگریزی، تلگو کتب شائع کرنے کا اعزاز اس مجلس کو حاصل ہے ، 
ذیل میں چند کتب کا مختصر تعارف دیا جارہا ہے جس سے مجلس اور کتب کی افادیت کا اندازہ ہوگا۔
مقاصد الاسلام (حصہ اول)
(بزبان اردو): تصنیف حضرت مولٰنا الحافظ علامہ محمد انواراللہ خان بہادر (فضیلت جنگ علیہ الرحمۃ ) استا د شاہان دکن، اس میں مباحث اخلاق ، تمّد ن ، فقہ ، کلام وغیرہ ہیں ۔ میلادشریف سے متعلق مواہب لد نیہ شفاء قا ضی عیا ض وخصا ئص کبر یـ وغیر ہ معتبر کتابوں سے روایتیں لکھی گئی ہیں ۔ اہل علم حضر ات کے اصرار و طلب پر دوبارہ نہا یت عمدگی کے ساتھ شا ئع ہو اہے ۔ یہ حصّہ نہایت کارآمد مقبول خاص وعام ہے ٹا ئیٹل رنگین لکھائی چھپا ئی نہایت واضح۔ ضخامت (۱۲۶)صفحے ۔
مقاصد الاسلام (حصّہ دوم )
(بزبان اُردو ) : مؤ لفہ حضرت مولٰنا مو لو ی حافظ الحاج محمد انوار اللہ صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ ، اس میں عقل ودرایت سے مر زاقادیانی وسَرسید صاحب کا رد اور معجزات وخوارق عادات کے متعلق عالمانہ بحث کی گئی ہے ۔ ضخامت (۲۱۴)صفحے۔
مقاصد الاسلا م حصّہ سوم 
(بزبان اُردو) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولو ی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ ، اس حصّہ میں حسب ذیل مضامین ہیں ۔ انسان کی تر کیب، اوصاف نفس نا طقہ وباری تعالیٰ، معرفت الٰہی ، خلق آدم علی صورتہ کے معنی ، مقصود ازتخلیق انسان، پیدائش روح کا حال، حضر ت آدم کی پیٹھ سے ذرّیت کیونکر نکالی گئی، صورت نوعیہ کیو نکر محفو ظ رہتی ہے ، بعض کووعدہ میثا ق یا دہے ، روح کی صورتیں ہر مو طن میں مختلف ہیں، بحث مسئلہ تقدیر، اعیان ثا بتہ ، ایجا دو احد اث ۔ جبر و قدر ، قدم عالم اور اس کا جواب ، شبلی صا حب کے خیالات اور اُن کا جو اب اور عدم تناہی کا ابطا ل ، قیا س کی غلطی ۔ نفس نا طقہ کی دلچسپی ، فنا ء عالم، ایجا د عالم کا سبب ، مادہ ایتھر، کچے صوفیو ں کا تصوف ۔ اصلی تصوف وغیرہ وغیرہ ۔ ضخامت (۱۳۲)صفحے ۔
مقاصد الا سلام (حصّہ چہارم )
(بزبان اُردو ) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولو ی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ، اس حصہ میں تحصیل علو م عربیہ حسب نصاب نظامیہ پر پاکیزہ بحث ، علم او ر اہل علم کی فضیلت ، زکواۃ کی ترغیب ، فضائل علم کے متعلق چالیس احادیث علوم عربیہ اور دنیاوی تر قی ، حج کے فضائل اور اس کی تر غیب ، اسلام پر بے دینوںکا حملہ ، چکڑالو ی کا رد ۔ اطاعت رسول ، کلام مجید اور فقہ اتحا د ۔ مذاہب عالم کاجواب ، توہین شیطان ۔ شفاعۃ علمائے موجو د ہ ، طلبائے مدرسئہ نظامیہ کے چند تقار یر وغیرہ یہ حصّہ بھی مثل اور دیگر حصوں کے قابل دید ہے ۔ کل مضامین عالمانہ تحقیق کے سا تھ لکھے گئے ہیں۔ ضخامت (۱۴۰)صفحے۔
مقاصدالاسلام (حصّہ پنجم )
(بزبان اُردو) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولو ی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ جس میں تصوف کی تعریف، صوفی کے اصطلا حی معنی، ضرور ت عبادت الٰہی ۔ معرفت الٰہی، جزاء وسزاء ،جنت ودوزخ ،کے متعلق ایک عقلی بحث جزاء سزاء کا عقلی ثبوت ۔ تصوف کا اصل اصول ۔ آنحضر ت صلی اللہ علیہ وسلم کی زاہدانہ زندگی اہل بیت اورخلافت ۔ شان نزول سورہ قدر وکوثر ، مدارج حضرت امام حسین علیہ السلام حضرت ابوبکر ؓوعلی کرم اللہ وجہہ ۔ حضرات ابوبکر ؓ وعمرؓ وعلیؓ کے اور ع ہو نے کے متعلق شیعہ وسنّی کا اتفاق ۔ حضرت ابوبکر ؓ وعلیؓ کا قبول خلافت سے انکار ۔ خلافت کی ذمہ داریو ںسے خوف، معنی حدیث من کنت مو لا ہ فعلی مولاہ ،محاربہ صفین وجمل ۔ ہر فتنہ کی پیشن گو ئی ۔ علم قرون اولٰی تا قیامت ۔ خلفائے ثلاثہ کی خلافت ، مد ت خلافت راشدہ، ارتداد صحابہ کی تردید ، اثبات بیعت حضرت علی ؓ با خلفائے ثلاثہ ۔ فضیلت شیخین ۔ اتفاق حضرت علی ؓبر خلافت حضرت ابوبکر ؓ، ایکدلی واتفاق صحابہ وقت حضرت ابوبکر ؓ اعتراف اسلام صحابہ وقت حضرت عمر ؓ حقانیت  خلافت حضرت صدیقؓ پر قرائن شجا عت علی کرم اللہ وجہہ۔ واقعہ اخراج حضرت ابوذر ، واقعہ در قلعہ خیبر ۔عبد اللہ بن سباکی فتنہ انگیزی اور زند قہ۔ احراق قائلین الوہیت حضرت علیؓ، یہودیت ابن سبااور اسکاملعون ہو نا خوف ازعالم منافق ۔ قصہ بولس ۔ حضرت عثمانؓ کے زمانے میں دولتمندی وغیر ہ وغیرہ یہ حصہ بھی قابل دید ہے ضخامت (۲۴۰)صفحے ۔
مقاصد الاسلام (حصّہ ششم )
(بزبان اُردو ): مولّفہ حضرت مولٰنا مولوی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ جس میں عبداللہ بن سبا کے حالا ت ۔ فتنہ وبغا وت کی ابتداء، وقائع متعلقہ شہا دت حضرت عثمان، آرزوئے تبادلہ اہل شام یا شیعہ ۔ مسئلہ رجعت ۔ فرق قائلین رجعت علم باطنی حصول ولایت۔ فضیلت تقوی، تقیہ کا اصل رازوحقیقت شیعہ وخوارج کی تراشی ہو ئی روایتیں، مسئلہ جبر وقد ر ۔و مناظرہ امام اشعری وجبائی اس کے سوا اور مختلف مضامین بصراحت مذکو ر ہیں جس کے اظہار کی یہاں گنجائش نہیں۔ ضخامت (۳۰۰) صفحے ۔
مقاصد الاسلام (حصّہ ہفتم )
(بزبان اُردو ) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولوی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ اس حصہ میں عجائب جسمانی کے طبی حالات ۔ اسلام اور طب۔ قیامت، وید آسمانی کتاب نہیں ۔ آریہ مذہب فطرت کے خلاف ہے، مذھب ارتقاء کا رد، تجد د امثال ، معدے کے حیر ت انگیزحالات ۔ وحی کے اقسام، مر د ے پر عذاب ، محبت وشوق کے معنی ۔ عشق حقیقی عارفوں کی اجمالی حالت، شریعت کی ضرورت،ارادت مرید مشاہدہ جناب قدس، خوارق عادت، اسرار طبیعت۔ واعظوں کو کر اما ت ومعجزے بیا ن کر نے کی ضرورت ونیزبہت  سے مضامین مختلفہ نہایت متانت وسنجید گی سے بیا ن ہیں جو سراسیمگان وادیء اشتیا ق کے لئے رہبر کامل ہے ضخامت (۱۸۷)صفحات۔
مقاصدالاسلام (حصّہ ہشتم )
(بزبان اُردو) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولوی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ اس حصہ میں تفسیر سورۃ ناس سے متعلق چند اشارات ومضامین ودریافت اصل ہر شئے واعظین کو شیطان کے مکائد بیا ن کرنے کی ــضرورت۔ اصلاؔح تمدّن، عدم امکان ہمسر ی مخلوق باخلق، سلطنت اسماء حسنٰی، ابطال تناسخ، سلطنت نفس ناطقہ، عبودیت، تفسیر وسواس تصرف شیطان اورنفس ، اعلی درجہ کا شکر۔ وسوسہ ، اثر افعال برنفس ، حق العباد، سما ع ،موتیٰ، ایمان واسلام واحسان ، جن سرقہ جسم انسانی ، غوث الثقلین رضی اللہ عنہ کی سلطنت ۔ کر امات اولیاء اللہ، مسئلہ وحدۃ الوجو د، وخلق افعال ، برقی روشنی وغیر ہ مضامین نہا یت سنجیدگی سے بیان کئے گئے ہیں ضخامت (۲۰۴) صفحات۔ 
مقاصدالاسلام( حصّہ نہم )
(بزبا ن اُردو ): مولّفہ حضرت مولٰنا مولو ی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ، اس حصہ میں اثر دست مبارک آنحضر ت ﷺسے کھجور کی ڈالی کا تلوار ہو جا نا ۔ اجزاء دیمقر اطیہ کا حال اور قلب ماہیت کا  امکان ، شیوع اسلا م میں تاخیر کی وجہ، قدرتی علاج ، دست مبارک سے چہر ہ کا روشن ہو جا نا اور محبت کا پیدا ہو نا ۔ فر شتو ں کا لشکر کے ساتھ رہنا، حفظ قرآ ن بہ بر کت دست مبارک ۔ اہل یورپ کا جنّو ں کو ما ن لینا ۔ دستِ مبارک سے بھوک جا تی رہنا ۔ معجزات کاظہور ۔ طریقہ موعظت حسنہ، وجہ اختلاف قراء ت قرآن، صحیح احادیث سے تصرف فی الاکوا ن کا ثبوت اور اس کی حقیقت ۔ حـضرت کے دئے ہوئے کنکریوں سے کنوئیں کا پانی سے بھر جا نا ۔ اکیس کھجوریں دس ہزار ہو گئیں ۔ ایک پسّو سے اسی ۸۰آدمی کا سیر ہو نا ۔ کرشمئہ توفیق ۔ حضرت کی معیشت کا ثبوت پر دال ہونا ۔ مرزا قادیانی کا معجزات انکار ۔ لاغر قریب مر گ بکر ی کا دودھ دینا، لکڑی کا تلوار ہو جا نا ۔ ایک مشت خاک سے کافروں کا اندھا ہو نا، چھڑی کے اشارے سے بتوں کا گرجانا۔ واقعہ جنگ تبوک، مقام عبود یت، واقعہ حدیبیہ ، وفدنجران سے مباہلہ، کنکریوں کا بات کرنا، مسئلہ فطرت ، معجزہ شق القمر، تجدد امثال، شناخت محبت و مخالفت ۔ تبدیل فطر ت ۔ دنیا و بت پر ستی کی حقیقت ۔ حقیقت بت عزیٰ ونائلہ ۔ آنحــضرت ﷺ کو قدر ت دئے جا نے کا منشاء، منافقوں کے خیالات ،صحابہ کی تہذیب وفضیلت وضرورت محبت واقعہء خند ق ۔ اقتدؔار آنحضرت ﷺ ، اسلامی تعلیم متعلقہء احسان ۔ استبراک ازبول وآب دہن وبلغم سماعؔاحجاروجمادات ۔ استبراک ازتابوت سکینہ وغیرہ وغیرہ تمام مضامین عالمانہ تحقیقات کے ساتھ بحوالہ کتب معتبر ہ درج ہیں ضخامت (۳۲۴) صفحات۔ 
مقاصدالاسلام (حصّہ دہم )
(بزبا ن اُردو ) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولوی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ نوراللہ مرقدہ ، اس حصہ میں واقعات لشکر اسامہ ؓ مخالفت ؔحضرت صدیق اکبرؓ ازہمہ صحابہ کمال ایمان وپیر وی صدیق وتلقین مسائل تصوف وجہاد باما نعین زکو اۃ، مسئلہ اتباع پیر، حکم روا نگی افواج برملک کسریٰ وقیصر ۔ مقابلہ ابن عمر ازروبلیس، حکم حضرت عمر ؓ نسبت سوختن مکان حضرت سعد بن وقاصؓ ،حال سعد بن وقاص،ؓ کیفیت مکانات آنحـضرت ﷺ، واقعات عدل فاروقی، حالات زہد فاروقی، صبر واستقلال حضرت خالدؓووجہ آن۔ ثبوت مراقبہ ۔ معنی مراقبہ۔  مسئلہ بیعت وجہ حدوث بیعت مشائخین واقعہ ؔایۃ ان اللہ  اشتر یٰ، معنی وما رمیت اذرمیت الخ گرفتن ؔ عمر ؓ نصف ما ل ازحضرت عمر وبن عاصؓ۔ نفوس ؔ قدسیہ صحابہ ۔ فتح قلعہ ؔحلب، تجلی الٰہی وقت جنگ، حسر ت بر عد م شہا دت واقعہ آراستہ کردن معاؓ ذفر زند خودنوبالغ رابر ائے مقابلہ شخص قوی، واقعہ حلب حالات ؔ یوقنا ویو حنا مسئلہ ندائے یامحمد ﷺ اسلامؔ یوقناق قوی ؔ تصرف آنحضر ت درآں عالمؔ ، اسلام روماس وزوجہ اوندائے وامحمد در جنگ مسیلمہ کذاب ،واقعہ مر ج القبائل وابوالہول، حالات ؔ فتح دمشق۔ واقعہ غزوہ یر مو ک ۔ واقعات ؔ فتح انطاکیہ خوابؔبینی ہر قل نسبت زول سلطنت خود ۔ وفاداری صحابہ وحالات صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین در بار ہ حما یت دین، واقعا ت تمنائے شہا دت شجاعت قوت ؔ ومر وّ تؔ تواضع وفصاحتؔ وکمالؔ عقل وراستبازی ؔوحلمؔوعفوؔ وسخاوت ؔآنحضرت ﷺ اخلاص وتوکل صحابہ مراعاتؔابوعبیدہؓ بہ اہل حمص نفوس قدسیہ صحابہ۔ اثرخطؔحضرت عمرؓ اسلامؔ جارج قاصد ہامان وغیرہ وغیرہ مضامین نہایت متانت وسنجیدگی کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں ضخامت (۱۸۰)صفحے۔ 
مقاصد الاسلام (حصّہ یازدہم)
(بزبا ن اُردو ) : مولّفہ حضرت مولٰنا مولو ی حا فظ الحاج محمدانوار اللہ اعلی اللہ مقامہ، ضرور ت اتباع صحابہ، فضائل نبی کریم ﷺ ، فر شتوں کا حضر ت کا کلمہ پڑھنا ۔ وہابیہ کے خیالات ، منشا ء غلطی وہابیہ حضر ت کی تعظیم قر آن سے رسالت وسلطنت ، فر شتوں کی حضر ت کے ملاقات کی آرزو،ہر نی کا کلمہ پڑھنا ۔ ہو اکا امتثال امر ، آتش کا انقیا د، آتش کا رومال میں اثر نہ کر نا ، نا م مبارک سے دوزخ کا بجھ جا نا، اللہ نورالسموات والارض کی تفسیر ، آدم علیہ السلام کی کنیت ابومحمد ہونے کی وجہ ،فرشتوں وغیر ہ کا امتی ہو نا ،رسالت حضر ت سرداردوعالم سفلی وعلوی ، ابراہیم علیہ السلام کے نہ جلنے کا سبب،حمل شریف کے خصوصیات وبر کا ت ۔ کل انبیاء سے حضرت کا اعلم ہو نا ، جوازخلابر مذہب اہل حکمت جدید ہ ، بحث ما دّۃ علم طب، علم تشریح ۔ علم الفراستہ ، علم القیا فۃ البشر، علم الریافۃ ،بار ش کا علم ، علم عرافہ ، حکایت اسکندر ۔ حکایت ہارو ن رشید ، حکایت مہدی ۔ علم احکام النجوم ، حضرت کا علم مغیبات پر ، بوقت ولادت باسعادت بی بی مریم وآسیہ وغیر ہ کا آنا تخفیف عذاب ابولہب باظہار مسرت میلاد رسول اکرم  ﷺ ضرورت خلوص ۔ محفل میلا د بدعت حسنہ ہے مسئلہ بدعت عید میلا د مقرر نہو نے کا سر ، فضیلت شب میلا وغیر ہ اور بہت سے مضامین ہیںجن کے اظہار کی اس مختصر میں گنجا یش نہیں ضخامت (۱۱۸)صفحات ۔
افادۃ الافہام حصہ اول ودوم 
(بزبا ن اردو ):  ٰمولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ انواراللہ قبلہ اعلی اللہ مقامہ،اس میں مر زاغلام احمد قادیا نی کے ازالۃ الاوہام کے، نہا یت محققا نہ و مہذبانہ دئے گئے ہیں جن کے ضمن میں کئی ضروری دینی مسائل کی تحقیقات اورنیزبہت سے تاریخی حالا ت مند رج ہیں، اس کتاب کے دیکھنے سے مذہب قادیا نی کے مفاسد سے بخوبی آگاہی ہو جا تی ہے ، ، ہندوستان کے مختلف مقاما ت سے اکثر اس کی ما نگ رہتی ہے ، رد مذہب قادیا نی کے متعلق آج تک ایسی کتاب طبع نہیں ہوئی جلد اول ضخامت (۴۷۲)صفحے جلد دوم ضخامت(۲۶۳) صفحات۔
حقیقۃ الفقہ حصہ اول ودوم 
(بزبا ن اردو ): اس کتاب میں محدثین اورفقہاء کے فر ائض منصبی اور انکے کارنامے اور حد یث فقہ واجتہاد کی ضرور ت نہا یت مدلل طور پر ثابت کا گئی ہے خصوصا امام اعظمؒکی جانفشانیا ں اور فضا ئل جو اکابر محد ثین کے اقوال سے ثابت ہیں نہا یت شرح وبسط کے ساتھ لکھی گئی ہیں ۔  ضخامت (۴۱۴) صفحے ۔ جلد دوم ضخامت (۲۵۶) صفحے۔
کتاب العقل:
(بزبان اردو ) مولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ محمدانواراللہ قبلہ اعلی اللہ مقامہ،اس کتا ب میں عقل کی حقیقت کھول دی گئی ہے دینی ابواب میں کہا ں تک عقل چل سکتی ہے اور حکمت قدیمہ وفلسفہ جدید ہ کااثر جن مسائل پر پڑتا تھا انکے جو ابات عقل سے دئے گئے ہیں اس کتاب کے دیکھنے سے مولانا کے تبحّر علمی کا پتہ چلتا ہے ضخامت (۳۲۸)صفحات ۔
انواراحمدی : 
(بزبان اردو ) مولفہ حـضرت مولانا مولوی حافظ انواراللہ قبلہ اعلی اللہ مقامہ،اس کتاب میںنبی کریم ﷺکے فضائل اور درود شریف کے فوائد اور صحابہ کر اموغیر ہم کے آداب اورچند ضروری مسائل کے تحقیقات ہیں جس کی واعظوںکو سخت ضرورت ہے یہ کتاب اپنی خوبی وپسندیدگی کے باعث ہا تھوں ہا تھ فر وخت ہو چکی ہے علم دوست حضرات کے اصرار پراعلی پیما نہ پر رنگین ٹائیٹل کے ساتھ چھاپی گئی ہے ضخامت (۳۶۲) صفحے ۔
انوارالحق :
(بزبا ن اردو ) مولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ انواراللہ صاحب قبلہ ا علی اللہ مقامہ،اس کتاب میں تائید الحق مصنفہ حسن علی قادیانی کا جواب ہے نیزازالۃ الاوہاوم مولفہ مرزاقادیانی کے بعض مباحث پر کا فی روشنی ڈالی گئی ہے ۔ مرزاقادیانی کاکل مسلما نوںکو مشرک قرار دینا ، علا ما ت قیامت ، دجال کے خوارق عادات، فتنہ وہابیان، مرزاقادیانی کی تحریفیں ۔ مرزا کا دعوائے رسالت ، قرآن مجید میں قادیان کا نام، الہام کے اقسام وغیرہ مضامین نہایت شرح وبسط کے ساتھ بیا ن کئے گئے ہیں ضخامت (۱۱۶)صفحے ۔
الکلام المر فوع فیما یتعلق بالحدیث الموضوع:
( بزبا ن اردو ) مولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ انواراللہ قبلہ اعلی اللہ مقامہ،اس کتاب میں قرائن وضع حدیث۔ قرینہ درراوی وایجاد محدثین ،قواعد جرح وتعدیل ، فر ق میان فقہا ومحدثین ووجہ عدم جو ازرویت ازروافض ومبتدعہ، فـضیلت امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ، اسنا د سلسلۃ الذہب ، احوال محمد بن یحییٰ۔ جرح وتعدیل متقدمین، وعمل متا خرین، عد م افادہ تعدیل بعد جرح ، تقلید اما م بخاری خلاف نص ۔ بلا وجہ حدیث را موضوع نباید گفت ، تصحیح احا دیث ذریعہ کشف ، فضیلت صلواۃ التسبیح ، احوال ا بن جوزی وخوش اعتقادی جلال الدین سیوطی،ادخال ابن جو زی ؒبعضے احادیث صحیحہ رابموضوعات ، التزام فعل حسن در امور خیر،واقعہ مقلد غیر مقلد ، تشدد مسئلہ میلاد شریف وفاتحہ سوم اموات، مذہب روافض وخوارج ومعتزلہ وغیرہ اقوال حسن بصریؒ نسبتی رویت الہی بہ شب معر اج ثبوت رویت الٰہی ازاقوال صحا بہؓ، ضرورت تقلید اعتقاد اما م بخار ی نسبت قرآن، اختلاف کمی وزیا دتی درایما ن مذہب اما م صاحب نسبت ایمان، تعر یف بندہ مومن وغیر ہ وغیر ہ ضخامت (۱۲۰) صفحات ۔
خداکی قدرت :
(بزبا ن اردو ) مولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ انواراللہ قبلہ اعلی اللہ مقامہ،یہ رسالہ تضمین اشعار مولو ی خر م علی جواستمد اد کی ممانعت اور تحذیر کی تھی حضر ت مولانا ممد وح نے انہیں اشعار کی تضمین و تطبیق گو بظاہر مر حوم کے اشعار کی شرح ہے لیکن باطن میں منکر ین استمداد کا جو اب مد لل ہے جو مفید اہل سنت والجما عت، ضخامت (۸) صفحے طبع ثانی ۔
خلق افعال :
(بزبا ن اردو ) مولفہ حـضرت مولانا حافظ انواراللہ قبلہ اعلی اللہ مقامہ،اس رسالہ میں خلق افعال کے متعلق دلا ئل عقلی ونقلی اور فرقہ معتزلہ قدریہ کے توہمات کا دفعیہ کیا گیاہے اورحق تعالی شانہ کا خالق افعال ہو نا اور جزاء وسزاء کا ہر ایک کے فہم وجدان سے متعلق ہونا دلا ئل نقلیہ وعقلیہ سے بیان کیا گیا ہے۔ ضخامت (۲۰)صفحات ۔
انواراللہ الودود فی مسئلۃ وحدۃ الوجود :
(بزبا ن اردو ) مولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ انواراللہ قبلہ ا علی اللہ مقامہ،اس رسالہ میں وحد ۃ الوجو د کا اثبا ت نہا یت عمد ہ پیر ا یہ میں دلائل عقلیہ کے ساتھ محققانہ طر زسے کیا گیا ہے۔ 
شمیم الانوار : 
(بز با ن اردو فارسی) مولفہ حـضرت مولانا مولو ی حافظ انواراللہ صاحب قبلہ اعلی اللہ مقامہ،یہ مولانا ممدوح کے اردو فا رسی غزلیات کا مجموعہؔ کلام ہے جو عین قیا م بمدینہ منورۃ زادہااللہ شرفا وتعظیماً نظم سے محلٰی ہوا تھا دوسری مر تبہ نہایت صحت وعمد گی کے ساتھ رنگین ٹا ئیٹل کے سا تھ طبع ہو اہے۔ ـضخامت (۳۶)صفحا ت۔ 
نثرالمرجان فی رسم نظم خط القرآن، ۷ جلد :
  (بزبان عربی ) مولفہ حـضرت مولانامحمد غو ث بن ناصر الدین محمد بن نظام الدین نائطی ارکاٹی، اس کتا ب میں قرآن مجید کے متعلق رسم خط ونظم قر آ ن و اختلافات قراء و قواعد تجوید و غیرہابکمال تحقیق بتلائے گئے ہیں آج تک رسم خط قر آ ن مجید وفر قا ن حمید کے متعلق ایسی کتاب طبع نہیں ہوئی فن رسم خط واختلاف القرا ء میں بے نظیر ہے ،اکثر کتب مستندہ فن ہذا سے استد لا ل کیا گیا ہے ہر ہر جلد میں قر آن مجید کی ایک ایک منزل ختم ہو ئی ہے۔ ضخامت حصہ او ل (۷۱۶) صفحے، جلد دوم (۶۴۸)صفحات، جلد سوم (۵۱۶) صفحے، جلد چہارم (۷۴۰)صفحات جلد پنجم (۶۰۶) صفحے ششم  (۶۸۰) صفحے، جلد ہفتم (۸۰۰)صفحے۔
روح الایما ن فی آ یا ت تشر یح القر آ ن جزو اوّل :
(بزبان اردو) مولفہ مولانامحمد فتح الدین صاحب ازبرؔ خوشابی ، سورۃ فاتحہ وسورۃ بقرر ۃ کی تفسیر بطر زجد ید لکھی گئی ہے ، اصل متن کے تحت تر جمہ فا رسی واردو شان نزول حل لغات وتر کیب نحوی وصر فی ولطا ئف ونکات قر آن بتلا ئے گئے ہیں غر ضکہ یہ تفسیر عجیب و غر یب جلیل القد ر عظیم النفع سہل العبارت، مفید خواص وعوام ہے ۔ضخامت (۶۷۰) صفحات ۔
مکا رم الحفظہ :
(بز بان ار دو ) مولفہ مولانا حفیظ اللہ خاں صاحبؒ۔ اس رسالہ میں حفظ قرآن مجید سے متعلق تاریخی واقعات شرعی احکا م اور حفاظ کے فضائل وآداب مع متعد د فو ائد وہد ایا ت کتب تفسیرو حد یث وفقہ وتجوید وتا ریخ و سیر وغیر ہ سے جمع کئے گئے ہے ہیں جو حفا ظ کیلئے نہایت مفید وموجب تحر یص و تر غیب کلام پاک ہے ضخامت (۸۴) صفحا ت ۔
انبیاہ الا ذکیا فی حیا ۃ الانبیاء :
(بزبا ن اردو) مولفہ مولانا حفیظ اللہ خان صاحبؒ ۔ اس رسالہ میں آنحضر ت  ﷺ ودیگر انبیا علیہم السلام کی حیات بعد انتقا ل کمال تحقیق و توضیح سے ثابت کی گئی ہے ا ور حدیث معار ض کا متعد د طُر ق سے بد لا ئل جواب دیا گیا ہے ۔ضخامت (۳۴) صفحات ۔
السّمعُ الأسمع:
(بزبا ن عربی ) مو لفہ مو لانا احمد مکرم عباسی ؒ چر یا کوٹی۔ یہ ایک بلیغ خطبہ ہے جو صنعتِ غیر منقوطہ میں نہایت قابلیت سے لکھا گیا ہے چونکہ ایسا کلام خالی ازلغات نہیں ہو تا اس لئے حل لغات بھی ساتھ ساتھ ہے۔ضخامت (۲۰)صفحات ۔
العروۃ الوثقی:
(بزبا ن عر بی ) مو لفہ مولانا سید محمد برہان الدین مہا جرؒ اس کتاب میں فضائل رویت انحضر ت ﷺ وجوازمحفل میلاد، موجبا ت موانعات رویت  ﷺ وتربیت باطنہ وفضائل قیام وقت ذکر ولادت فضائل وکر اما ت حضر ت غوث الاعظم ؓ بھی بیا ن کئے گئے ہیں۔ ضخامت (۱۷۴)صفحات۔
 الو سیلۃ العظمی :
(بزبا ن عر بی )مو لفہ مولانا سید محمد برہان الدینؒ اس کتا ب میں جو از قیا م وقت ذکر ولا دت آنحضرت ﷺ اور اثبا ت مولد شر یف کا سنت سے او راثبات قیا م تعظیم کے لئے مطلقا باستشہا د قیام نبی ﷺ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لئے با یر اد اقوال ثقا ت سنت استحباب اور استحسا ن قیام فضیلت مکہ معظمہ ومد ینہ منور ہ وشرافت علمائے حرمین الشر یفین وغیر ہ بہ تفصیل مذکور ہیں ۔ضخامت (۱۳۶) صفحات ۔
 فو ز المر ام فی طبقات اولیاء کرام :
(بزبان اردو) مؤلفہ،مولانا محمد سید برہان الدینؒ اس کتاب میں ولی اور ولا یت کی تعر یف، اشتغال امو ر دینوی اور زہد، بیا ن عظمت نو ر مومن مطیع وعا صی، مرشد کا خلیفۃ اللہ ہو نا ۔ بیا ن خاتم الاولیاء، اولیاء مظاہر ہو تے ہیں ۔ اسما ء الہی، خد ا جس کسی کو ولی بنا نا چاہتا ہے تو اس کے سا تھ کیا کر تا ہے ۔ مما ثلت احوال الاولیا ء وانبیاء علیہم السلام، شروط مشیخت، مومن کی زندگی، درجات انسان، صوفی اور فقیر کا امتیا ز، احادیث کا وجو د اولیاء اہل منا صب ۔ ذکر خواتم اولیا ء ۔ اقطا ب خاصہ اقطاب کا نسب اور مدت قطبیت وجہ تسمیہ غوث۔ خصوصیات اہل مناصب با امت مر حومہ در جات اقطاب، اقطاب کے انواع ،اسامی اقطاب، ابدال اوتا د زمانہ تفاضل فیما بین ابدال، فضیلت علماء با طن معرفت اولیا ء، فضیلت شریعت و حقیقت اور ان کا فرق طر یق واتبا ع شر یعت، جذب وسلو ک، شطحیا ت معجزہ و کرامت اور استدراج کا فر ق، انو اع وحی، جمع قرآ ن مجید ۔ وابتدا وضع اعراب مصحف وخط عربی فو ائد متعلقہ برختم قرآن مجید ۔ آداب قراء ت قرآن مجید باعتبار مکان وبیعت و جلوس فضیلت قراء ت قرآن شمار کائنات وحی بعہد نبو ی، مسائل متعلقہ در با ب اخذ اجرت بتعلیم قر آ ن وامامت واذان ۔ فوائد محبت با اولیا اللہ ، مضر ات انکا ر اولیاء کر ام استبراک بہ آثار صالحین، ذکر سماع سید نا عبد القادر جیلانی ؓ، وجد صو فیہ غرضکہ یہ کتا ب طبقا ت اولیاء کرام میں بے نظیر ہے ہر ایک صوفی مشرب وغیر صو فی کے لئے یکسا ں مفید ہے ۔ اس کے مطا لعہ سے دل کے تمام خطر ات دور اور مشکلیں آسان ہو جا تی ہیں جا بجا کتب معتبر ہ ومستند ہ سے استد لا ل واستشہا د کیا گیا ہے۔ ضخامت (۳۰۴) صفحات ۔
 انو ارالبہیہ فی الا ستعا نتہ من خیر البر یہ :
(بزبا ن اردو) مو لفہ (مولانا محمد سید برہان الدینؒ)اس کتاب میں استعا نت واستمداد ازذات پا ک حضر ت غوث اعظم کا ثبوت بہ دلا ئل شر عیہ نہا یت بسط کے سا تھ دیا گیا ہے وابتغواالیہ الوسیلۃ کی تفسیر،طر یقہ امد اد ازانبیا ء علیہم السلام ،و اولیاء اللہ حکمت توسل بمقربان الٰہی ما نعین نداکی غلطیاں ،علاما ت متوکل و غیر ہ بحو الہ کتب مستند ہ بیا ن کئے گئے ہیں ۔ ضخامت (۲۲۲) صفحات ۔
 زاد السبیل الی دار الخلیل :
(بزبا ن ار دو )مو لفہ مو لانا سعد اللہ صاحبؒ ،اس کتاب میں حج کی فر ضیت و فضائل حج وعمر ہ واحرام باندھنے کے مو قع و طرق ممنوعات ومکر وہات ومباہا ت وقت احرام وطریقہ عمر ہ وادائی حج وبیا ن جنایات وبیا ن زیارت مکہ معظمہ مدینہ منور ہ ودیگر مسائل مختلفہ نہا یت عمد گی کے ساتھ بیا ن کئے گئے ہیں ،عازمین حج کے لئے یہ کتا ب نہایت مفید ثابت ہو ئی ہے۔
سفر نا مہ حرمین الشریفین :
(بزن با ن اردو ) مولفہ مولانا محی الدین حسین صاحبؒ ویلوری ، اس کتا ب میں سفر کی تعر یف، آداب سفر، زیارات کی اجمالی صورت، شہر مدینہ اور اسکے دیگر حالات مد ینہ کے مآ ثر مشہور ۃ اور مشاہد متبر کہ مدینہ منورہ کے مصار ف، مدینہ والو ں کا تمد ن ومعاشرت اور وہاں کے مدارس وحما م وماکو لا ت وفو اکہا ت ولبا س وکیل وزن و سکہ جات و نرخ انتظام مسجد اہل مکہ کے اخلاق اور ان کا سلو ک وادائی حج وگفتگو ے اسفا ربحر ی وبر ی وغیر ہ بصر احت مذکو رہیں، گو یا عازمین حج کے لئے یہ کتاب زادراہ ہے۔ ضخامت (۳۵۴)صفحات ۔
خیر المو اعظ جلداول :
(عربی معہ ترجمہ فا رسی ) مولفہ مو لانا محمد زماں خاں شہید ؒ اس کتا ب میں تما م احادیث متعلقہ مسائل طہارت وصلو اۃ وجنا ئزو زکو اۃ وصیام وحج نکاح وطلا ق وعتا ق احا دیث قصا ص اور فضائل قرآن شریف و حر مین شر یفین ویمن عجم وشام بصراحت مذکو ر ہیں۔ (۶۶۰) صفحا ت ۔
 خیر المواعظ جلد ثانی : 
( عربی معہ ترجمہ فارسی) مولفہ مولانامحمد زماں خاں شہید رحمۃ اللہ علیہ ، اس کتاب میں مضامین خانہ داری، آداب سلام، استیذان مصافحہ ومعانقہ جلو س قیا م ومشی وضحک، مما نعت مزامیر و معازف و علامات قیا مت حفظ لسان وترک فحش و شما تت وطعن ، حقوق والد ین ، حق جیر ان وتر بیت اولاد حسب فی اللہ وحسن خلق ، تو کل وصبر استغفار و توبہ ومناقب النبی ،علا ما ت نبوت ومناقب صحابہ واہل بیت وازواج مطہر ات وغیر ہا احادیث مذکو رہیں ضخامت (۴۵۰) صفحات۔
 مذہب منصور :
(بزبان اردو ) مولفہ مولانا حکیم منصور علی خاں ؒ اس کتاب میں اصطلا حات صوفیہ وجو دیہ واسماء صفات الہیہ کی تفصیل وعقائد ضروریہ صحیحہ اہل سنت و جماعت حالات صحابہ ورد وہا بیہ ، ارکان اسلام ورسوم جہال، ردفرقہ قادیا نی ومذہب جدید ہ، حالات مسلمین، زمانہ واثبات تقلید شخصی وقرآن مجید کا کلام الٰہی ہو نے کے دلائل ووجو ہ تخلیق اخلا ط حیوانی بہ تفصیل مذکو رہیں جسکی تو ضیح او رفو ائد تامہ دیکھنے سے متعلق ہیں ضخامت (۳۴۴)۔
ہدا یۃ الترتیل جلد اول :
(بزبا ن اردو ) مولفہ مولانا سید عبد الحی صاحب بخاری ؒ) اس کتاب  کے مقدمہ میں قرآن شریف صحیح پڑھنے کی تخصیص اور غلط پڑھنے کی تہدید با مثال وحکایا ت مر قو م ہے با ب اول میں قرآن شریف کے فضائل (۴۳۱) آیات مع تفسیر ہیں۔ با ب دوم میں قرآن شریف کے فضائل (۷۴۵)حدیث (۵۶)فصلوں میں فوائد مذکو ر ہیں۔ باب سو م میں قرآن شریف سے تعلق رکھنے والے مسائل فقہیہ کتاب نفع المفتی والسا ئل سے (۹۲)مسائل مع فو ائد اور کبیری شر ح منیۃ المصلی کا ترجمہ جس میں زلۃ القاری یعنی قرآ ن غلط پڑھنے سے نما زفا سد ہونے کے مسائل او ر سجدہ تلاوت کے مسائل مع فوائد بوضاحت مذکو ر میں اس کتا ب کو لکھ کر فاضـل مصنف نے فن تجو ید میں قابل قدر اضافہ کیا ہے ضخامت (۴۲۲) صفحات۔
ہدا یۃ التر تیل جلد ثا نی :
(بزبا ن ار دو )مو لفہ مولانا حکیم منصورعلی خان صاحبؒ۔اس کتا ب میں قرآن شریف کے لغات بہ ترتیب حروف ہجا بیا ن کئے گئے ہیں ایسی آیتوں کا ترجمہ بیا ن گیا ہے جو ایک آیت پڑھتے پڑھتے دوسری آیت پڑھنے سے فساد معنی واقع ہو تا ہے قرآن مجید کے رسم الخط کی تحقیق نکا ت قرآنیہ وحکا یا ت لطیفہ جو قرآن شریف سے تعلق رکھتے ہیں ۔ کلام مجید کے خصائص وفصاحت وبلاغت خاتمہ میںقرآن مجید کی تقسیم اور اس کے ر موز بوضاحت بتلائے گئے ہیں ضخامت(۴۳۲)صفحات۔
مرجع غیب:
(بزبا ن ار دو ) مولفہ مولانا سید غوث الدین صاحبؒ قادری مدر س جامعہ نظامیہ اس کتاب میں احادیث  واخبار صحیحہ سے علم غیب ذاتی ووہبی کے متعلق بحث کی گئی ہے اور علم الہی و علو م وہبیہ انبیاء علیہم السلام میں تفاوت بتلا یا گیاہے اور جو لو گ مطلقاً  اس کے منکر ہیں ان کا جو اب ادلہ اشر عیہ و نقلیہ سے دیا گیا ہے ضخامت (۱۰۰) صفحات ۔
اصطلاحات صوفیہ:
بزبا ن عربی مصنفہ علامہ کمال الدین ابوالدائم عبد الرازق کاشی۔ اس رسالہ میں اصطلاحات صوفیہ کی شر ح فصو ص الحکم وشر ح مناز ل السائرین سے مذکو ر ہے کہ بطر زعالمانہ وطرز محققا نہ ہر ایک کی توــضیح کی گئی ہے جو سالکین طر یقت کے لئے ہادی کامل ہے مصنف اکابر محققین واعاظم مدققین سے ہیں (۱۸۸)صفحات ۔
شرح الحجب والا ستار :
(بزبان عربی) مصنفہ علامہ فاضل روزبہان ؒ یہ رسالہ فن تصوف میں بے نظیر ہے اس میںاحکام مواجید و مکا شفات غیوب وسماع الخطاب مذکورہیں اورسالکین حق کو طر ق سلوک میں جو موانع اور حجب پیش آ تے ہیں اس کی تو ضیح نہایت بسط سے کی گئی ہے کیونکہ نہ ہو اس کے مصنف نہایت محقق اور کاملین اولیاء اللہ اور قدماء سے ہیں جن کے توصیف کی یہاں گنجا یش نہیں غرضکہ یہ رسالہ دیکھنے سے متعلق ہے ضخامت (۷۶۱)صفحات۔
عمران القلو ب والارواح فی ادلۃ الجوازشد الرحال قبو ر الاولیاء والر وح: 
بزبا ن اردو مولفہ مو لانا معوان حسین صاحبؒ اس کتاب میںبہ نیت زیارت آنحضرت ﷺ آستانہ روضئہ منورہ پر حاضرہو نا یا دوردرازسے سفر کر کے عام اولیاء ومشائخ کے مزارات شریفہ پر بغر ض حصو ل فیو ض وبرکات بامید نیلِ مرادات واِنجاحِ مقاصد وحاجا ت جا نا ازروئے ادلۃ شرعیہ ودلائل نقلیہ ثابت کیا گیا ہے اور جوسفر وزیارات قبوراولیاء سے منع کرتے ہیں اور اس کے جو ازکے متعلق احتمالات پیداکر تے ہیں اس کا جواب مدلل دیا گیا ہے جو نہا یت مفید عام ہے ضخامت (۳۲۱) صفحات۔
 انوار العاشقین:
(بزبا ن اردو )مو لفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ ۔اس کتاب میں ذکر ولادت باسعادت آنحضرت ﷺ ذکر ایام جا ہلیت اور اس کی اصلاح منا قب وحالات صحابہ ؓ واہلبیت اطہار، ذکر حالات وکراما ت اولیاء اللہ وخاندان عالیہ چشتیہ صابریہ کے مشائخ کے حالات نہایت عمد گی کے ساتھ جمع کئے گئے ہیں ۔ بزرگا ن دین کے حالات میں آج تک ایسی جامع کتاب نہیں طبع ہو ئی ضخامت (۳۲۱) صفحات ۔
تحقیق مسح الجوربین :
(بزبان اردو )مولفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ۔  یہ رسالہ تحقیق مسح الجوربین میں لاجواب ہے۔ فتاوی مختصر واحادیث صحیحہ واخبار مرفوعہ سے اس مسئلہ خاص میں نہایت وضاحت سے تحقیق کی گئی ہے ضخامت (۲۴) صفحے ۔
فیصلہ شاہ صاحب دہلوی:
(بزبا ن اردو )مو لفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ، اس رسالہ میں وحد ۃ الوجو د کا ثبوت نہایت خوبی کے ساتھ دیا گیا ہے اور توحید وجو دی کا ثبو ت با حسن الوجوہ آیات قرآنی واحادیث سے دیا گیا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے ضخامت (۲۶)صفحے ۔
ثبوت ذکرجہر :
(بزبا ن اردو )مولفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ ۔ اس رسالہ میں ذکر اللہ کاجہر محققا نہ فتاوی واحادیث سے ثبوت دیا گیا ہے اور جو لو گ ذکر جہر ی پر معترض ہیں ان کابد لا ئل شرعی دفع احتمال کیا گیا ہے اور یہ بتلا یا گیا ہے کہ تر جیح اخفا ء ذکر کی صر ف ریا ء سے بچنے کے لئے ہے جس کو ریا ء کا خوف نہیں اس کے حق میں ذکر جہری اچھا ہے ضخامت (۱۰)صفحے ۔
تحفۃ السالکین:
(بزبا ن اردو)مولفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ۔اس رسالہ میں سلوک وطریقت کے متعلق افکار واشغال بطر یق علیہ چشتیہ صابر یہ ونیزبعض ضروری فو ائد مذکو رہیں ضخامت (۲۴)صفحات ۔ 
تفسیر سورہ اعلٰے :
(بزبان فارسی )مولفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ۔ اس رسالہ میں سورہ اعلٰی کی تفسیر نہا یت عمدگی کے سا تھ کی گئی ہے ضخامت (۲۴)صفحے ۔
الدلیل الاظہر :
(بزبا ن اردو )مولفہ مولانا مشتاق احمد انبیٹویؒ۔ اس رسالہ میں پیشاب کر نے کے بعد صر ف ڈھیلے یا پتھر سے استنجا پاک کرنے کا ثبوت اجماع وقیا س ودلا ئل شرعیہ سے دیا گیاہے ۔
سخاوت الشر افت :
(بزبان اردو)مولفہ مولانا سلامت اللہ صاحبؒ۔ اس رسالہ میں اسر ار جہر و مخافت قرات نمازبیا ن کیا گیا ہے ضخامت (۴۰)صفحے ۔
شعائر اللہ فی فضائل شعر رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : 
(اردو مولفہ مولانا سلامت اللہ خاں صاحبؒؒ)اس رسالہ میں موئے مبارک نبو ی کی فضیلت اور بزرگی اور ا س کا مو جب فیو ض وبرکات ہو نا اور ان کے ضمن میں تصویر نعلین مبارک کے خواص وبر کا ت آیات قر آنی اور مبطلین حقایق شعائر اللہ کا دندان شکن جو اب ہے ضخامت (۷۰) صفحے ۔
رفع الحجاب عن مسئلۃ الخضاب :
(اردو) مولفہ مولانا سلامت اللہ خاں صاحبؒ۔ اس رسالہ میں مہندی اور نیل کا خضاب اخبارصحیحہ دلائل فقہیہ سے ثابت کیا گیا ہے اور مانعین خضاب کاجو اب ادلہ شرعیہ سے دیا گیا ہے ضخامت (۳۲) صفحے ۔ 
احکام الحجیٰ فی احکام اللحیٰ:
(بزبان اردو )۔ مولفہ مولانا سلامت اللہ خاں صاحبؒ۔ اس کتاب میں ڈاڑھی کے احکام، منڈوانے اور ترشوانے کی ممانعت کتاب اللہ اوراحادیث قولی وفعلی آنحضر ت ﷺ وصحابہ رضوان اللہ علیہم وتمام سلف وخلف صالحین سے ثابت کی گئی ہے ، ونیز روایا ت فقہیہ و براہین نقلیہ وعقلیہ سے استد لال کیا گیا ہے اور اس کا عد م جو ازاور مر تکب اس کا مستو جب سزاوعقاب ہو نا براہین شرعیہ سے ظاہر کر دیا گیا ہے جو بجا ئے خودو اعظ وہا دی الی سبیل الرشاد ہے اور جو اس میں اکثر لوگ راغب و مرتکب ہیں اس کی خرابی وشومی ثابت کی گئی ہے کتاب مفیدعام ہے ضخامت (۱۷۸)صفحات۔
القول الاظہر فیما یتعلق با لاذان عند المنبر:
(بزبان اردو) مولفہ مولانا معین الدین اجمیریؒ  صدر مدرسہ عثمانیہ اجمیر شریف، اس رسالہ میں جمعہ کے روزخطیب منبر پر بیٹھنے کے وقت مسجد کے اندر منبر کے قریب اذاں دینے کے متعلق بعض علما ء نے جو اختلاف کیاہے اسکا کافی جو اب دیاگیا ہے اور حدیث کر اہت کا ضعف افعال محدثین سے ثابت کرکے قریب منبر داخل مسجد اذان کا ثبوت تعامل واجماع سے محققانہ اصول پر بتلایا گیاہے ضخامت (۵۴) صفحے ۔
نقشہ جا ت فقہ:
(بزبان اردو )مولفہ مولانا عبید اللہ صاحب منشی فاضل۔ یہ کامل نقشہ پانچ قطعوں پر مشتمل ہے جن میں مسائل ضروریہ احکام اسلام ووضونمازکے شرائط و فرض وواجبات ومکروہات ونواقض وضووصلواۃ نہایت خوبی کے ساتھ بتلا ئے گئے ہیں کو ئی مکان مسلم اس سے خالی نہ رہنا چاہئے۔
نقشہ انوار الفرائض :
(بزبا ن اردو)مولفہ مولانا فتح الدین صاحبؒ ازبرؔ خوشابی۔ اس نقشہ کو مولف نے بکمال محنت وعر ق ریزی احکام توریث اسلا م وہنود اس مختصر نقشہ میں جمع کئے ہیں ترکہ میت کی تقسیم مذہب اسلام وشاستر ہنود کے مطابق نہایت خوبی کے ساتھ بتلائی گئی ہے اور علم فرائض کے مشکلات ومغلقات کی نہایت شر ح وبسط کے ساتھ آسانی کی ہے جسکو کم استعد اد والاشخص بھی سمجھ سکتا ہے۔
فتا وی نظامیہ جلداول :
(بزبان اردو) مولفہ مولانا مولوی محمد رکن الدین ؒسابق مفتی اول جامعہ نظامیہ)اس کتاب میں مسائل دینیہ وفقہیہ مع استفسار وجواب ومختلف مسائل تضمن مسائل طہارت وصلواۃ وصوم وزکواۃ ونکاح حضانت ورضاعت وحج وطلاق وعدت وظہار واجارہ حظر وابا حتہ ذبائح وبیو ع و قف وہبہ وغیر ہا بصر احت مذکو ر ہیں۔
فتاوی نظامیہ جلد ثانی :
(بزبان اردو )مولفہ مولانا مفتی محمد رکن الدینؒ ۔اس کتاب میں فہرست مضامین حسب ذیل مسائل پر حا وی ہے طہارت کتا ب الصلواۃ کتاب الجنائز۔کتاب الزکواۃ ۔ کتاب الغصب۔کتاب النکاح۔کتاب الایمان۔کتاب الترکۃ۔کتاب الوقف۔ کتاب الحجروالما ذون ۔ کتاب الصید ۔ کتا ب الذبائح ۔ کتاب الاــضحیہ ۔ کتاب العقیقہ ۔ کتاب الحظروالاباحۃ ۔ کتاب السیر والجہاد ۔ کتاب الوصایا مسائل متفر قہ وسیرات وغیر ہ ہر با ت کے تحت مختلف مسائل مع استفسار جو اب مذکو ر ہیں غرضکہ بہتر ین معلومات کا ذخیر ہ ہے مفید و کارآمد خاص وعام ہے ضخامت (۴۹۰) صفحات 
الحجۃ البازغۃ فی حکمۃ البالغہ :
(بزبا ن عربی ) مولفہ مولانا برکات احمد ٹونکیؒ ) اس کتاب میںحکماء کا استدالال صورت جسمیہ متصل ہو نے کے متعلق باعتماد حجج ثلاثہ اور اس کی تفصیل اور انہیں کے اقوال سے اس پر شبہات واقع ہوتے ہیں اس کابیان اور بلحاظ بیانات اور انکے دلائل کے اسکی تردید ۔ جسم طبعی مقدار متصل ذوالاجزار وہمیہ متشارکہ فی الحدود کے استدلال پر نقص اور چند وجوہ پر انہیں قو ل سے اس کا فساد اور صورت جسمیہ ہیولیٰ سے قائم ہونے کے متعلق ان کی دلیلوں کے ضعف کا بیا ن جسمیہ کے لئے فی نفسہ اجزاء ہو نے کا بیا ن اور ان کے اس دعو ے کے بیا ن میں کہ صورت جسمیہ ما ہیت نوعیہ ہے ہیولی جوہر مستعد الصورت ہو نے کا بیا ن حکماء پر تر دید وغیر ہ وغیر ہ انہیں کی تردید انہیں کے دلائل سے کتاب کی خوبی کے متعلق مصنف کا نا م خود کافی ضمانت ہے ضخامت (۵۷۰)۔
سلام الاسلام:
(بزبان اردو )مولفہ مولانا محمد کاظم حسین صاحب نقویؒ کنتوری ۔اس رسالہ میںسلام اور اس کے فضائل اور اس سے متعلقہ مسائل قرآن مجید واحادیث معتبر ہ کتب تفاسیر وفقہ سے اخذکئے گئے ہیں اور دوسر ے مذاہب کا طریقہ سلام بھی بتلایا گیا ہے سلام کے معنی اور اس کی ابتداء قبل ظہور اسلام اہل عرب کے سلام کرنے کا طریقہ۔ سلام اور جواب سلام کا طر یقہ چندمسائل متعلقہ اسلام طریقہ سلام میں اس زمانہ کے مسلمانوں کے ایجاد ات یہودیوں کے سلام کا طر یقہ نصرانیو ں وپارسیوں وہندؤں کا طر یقہ ضمیمہ میں وہ آیات بتائے گئے ہیں جن میں لفظ سلام عموماً واقع ہے ہر مسلمان کو ا س کتاب کا مطالعہ ضرورکرناچاہیئے ہے ضخامت (۴۲)صفحات ۔
فیصلہ آسمانی حصہ سوم :
(بزبان اردو )مولفہ مولانا سید ابواحمد رحمانی۔ یہ رسالہ فر قہ قادیانی کے تردید میں لاجواب ہے مرزاقادیانی کے کاذب ہو نے کی روشن دلیلیں مرزاقادیانی کے مکائدوداؤپیچ ۔ مرزاقادیانی کی پیشین گوئیوں کا غلط ثابت ہو نا اور ان کی انشاء پر دازی کا نمو نہ اظہار مافی الضمیرپر قادرنہ ہو نا وغیرہ وغیر ہ مضامین نہایت عمد گی کے ساتھ بیان کئے گئے ہیں۔ اور جا بجا نصوص قرآنیہ اور احادیث معتبر ہ سے استدالال واستشہاد کیا گیا ہے آخر میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ کسی مدعی نبوت کی ایک پیشینگو ئی بھی ثابت ہو جا ئے تو وہ جھوٹاہے ضخامت (۱۵۰)صفحات ۔
’’غا یۃ البیان ‘‘(فی مسائل )’’صیام رمضان‘‘:
(بزبان اردو) مولفہ مولانا حاجی محمود حسین خاں صاحب ویلوری ؒالمتخلص بہ علّامؔ ، اس رسالہ میں فضیلت روزہ تعریف روزہ وبیان روزہ داروبیا ن نیت ۔ وبیان سحر وافطار وہلال رمضان وشوال وبیان روزہ نفل اورروزہ ہائے مستحب و فضیلت روزہ بابتہ سالتمام ۔بیان روزہ ہائے حرام ومکر وہ ابواب غیر ناقص صوم بیا ن ان امورکاجن سے روزہ ٹوٹ جا تاہے بیا ن کفار ہ بیان ان صورتوں کا جس میں قضا وکفار دونون لازم ہو تے ہیں۔ بیان ان صورتو ں کا جن میں قضا لازم ہوتی ہے۔ بیان تراویح وزلۃ القاری واعتکاف وشب قدر وعیدالفطر وفطر ہ وغیر ہ ضخامت (۹۴)صفحات۔
انوارالتمجید فی ادلۃالتوحید:
(بزبان فارسی ) مولفہ حضرت مولانا مولوی حافظ الحاج محمد انواراللہ فاروقی قبلہ اعلی اللہ مقامہ، یہ مولانا ؒکی جلیل القدر عظیم النفع تصنیف ہے جس میں مسائل توحید کمال خوبی سے جمع کئے گئے ہیں فضیلت علم ۔ ضرورت عمل ۔تفہیم اعمال وضروت یقین وغیرہ سے متعلق تمام احادیث جمع کی گئی ہیں ضخامت (۲۴۶)صفحات ۔
مسئلۃ الربوا:
(بزبا ن اردو )مولفہ حـضرت مولانا مولوی حافظ محمد انوار اللہ فاروقی اعلی اللہ مقامہ۔ بنک سے ہندوستان اور حید رآباد میں ربوا لینا درست ہے یا نہیں یہ مسئلہ ان دنو ں معر کۃ الآراء بنا ہو اہے حضرت شیخ الاسلام ؒنے اس مسئلہ پر محققانہ وعالمانہ گفتگو فرمائی ہے۔ ضخامت (۳۲)صفحات 
شر وط الائمۃ الستۃ :
(بزبان فارسی )مولفہ ابو بکر محمد بن عثمان بن موسی بن غازم الخازمی رحمۃ اللہ علیہ  اس رسالہ میں امام خازمی ؒ نے اصول احادیث وشر ائط بیان فر مایا ہے ضخامت (۲۸) صفحات ۔
شروط الائمۃ الخمسۃ :
(بزبان اردو ) مولفہ علامہ ابو الفضل محمد بن طاہر بن علی القدسی ؒ  یہ رسالہ بھی مقدسی علیہ الرحمۃ کا اصول حدیث میں ہے جس میں شرائط حدیث بیان کئے گئے ہیں ضخامت (۱۶)صفحات ۔
خلاصہ ملتقی الابحر:
(بزبان اردو )مولفہ علامہ غلام ابراہیم حلبی ؒ یہ ابراہیم حلبی ؒکی فقہ میں مشہور تصنیف ہے جا معہ عثمانیہ کی تحریک پر شعبہ دینیات کے لئے ضروری ابواب کا خلاصہ کیا گیا ہے ضخامت (۲۱۶)صفحات۔
دفتر اشاعت العلوم میں بغر ض افادیت نادرالوجو د کتب دینیہ طبع اور شائع ہو رہی ہیں اور کتب مند رجہ فہر ست دفتر اشاعۃ العلوم سے مل سکتے ہیں جو جامعہ نظامیہ محلہ شبلی گنج حیدرآباد دکن میں واقع ہے اہل ذوق و علم دوست حضرات اس پتہ سے کتابیں خرید فرما سکتے ہیں ۔ 
نمبر سلسلہ
نام کتاب
زبان
۱
مقاصدالاسلام حصہ اول 
اردو
۲
  ً      ً    حصہ دوم 
ً
۳
  ً      ً    حصہ سوم 
ً
۴
  ً      ً    حصہ چہارم 
ً
۵
  ً      ً    حصہ پنجم 
ً
۶
  ً      ً    حصہ ششم 
ً
۷
مقاصد الاسلامحصہ ہفتم 
ً
۸
  ً      ً    حصہ ہشتم 
ً
۹
  ً      ً    حصہ نہم 
ً
۱۰
  ً      ً    حصہ دہم 
ً
۱۱
  ً      ً    حصہ یازدہم 
ً
۱۲
افادۃ الافہام حصہ اول
ً
۱۳
  ً      ً    حصہ دوم 
ً
۱۴
 حقیقۃ الفقہ حصہ اول 
ً
۱۵
  ً      ً    حصہ دوم 
ً
۱۶
 کتاب العقل 
ً
۱۷
 انواراحمدی 
ً
۱۸
 الکلام المرفوع 
ً
۱۹
 انوارالحق
ً
۲۰
 خداکی قدرت 
ً
۲۱
خلق افعال 
ً
۲۲
انواراللہ الودود 
ً
۲۳
شمیم الانوار 
ً
۲۴
انوارالتمجید 
فارسی واردو
۲۵
مسئلۃ الربوا 
اردو
۲۶
نثرالمر جا ن فی رسم نظم القرآن جلداول 
عربی 
۲۷
  ً      ً    جلد ثانی 
ً
۲۸
  ً      ً    جلدثالث 
ً
۲۹
  ً      ً    جلد رابع 
ً 
۳۰
نثرالمر جا ن جلد خامس 
ً
۳۱
  ً      ً    جلدسادس 
ً
۳۲
  ً      ً    جلد سابع 
ً
۳۳
 روح الایما ن فی تشریح آیات القرآن
 اردو 
۳۴
 حیات الانبیاء ترجمہ انباہ الاذکیاء 
ً
۳۵
 مکارم الحفظہ
ً
۳۶
 السمع الاسمع (خطبہ بے نقط )
عربی 
۳۷
العروۃ الوثقی 
ً
۳۸
الوسیلۃ العظمی 
ً
۳۹
فوزالمرام 
اردو
۴۰
انوارالبہیتہ فی الاستعانتہ من خیر البریہ 
ً
۴۱
زادالسبیل الی دارالخلیل 
ً
۴۲
سفرنامہ حرمین الشریفین 
ً
۴۳
خیرالمواعظ جلداول ترجمہ فا رسی 
عربی 
۴۴
  ً     ً   جلدثانی 
ً
۴۵
مذہب منصور 
اردو
۴۶
ہدایۃ الترتیل جلد اول 
ً
۴۷
ہدایۃ الترتیل جلدثانی 
ً
۴۸
مرجع غیب 
ً
۴۹
اصطلاحات الصوفیہ 
عربی 
۵۰
شرح الحجب والاستار 
ً
۵۱
عمران القلوب 
اردو
۵۲
انوارالعاشقین 
ً
۵۳
تحقیق مسح الجوربین 
فارسی 
۵۴
فیصلہ شا ہ صاحب دہلوی 
اردو 
۵۵
ثبوت ذکر جہر 
ً
۵۶
تحفۃ السالکین 
ً
۵۷
تفسیر سورہ اعلی 
فارسی 
۵۸
الدلیل الاظہر 
اردو
۵۹
سخاوت الشرافت 
ً
۶۰
شعائراللہ فی فضائل شعر رسول اللہ ﷺ
ًًًًًًًًًً
۶۱
رفع الحجاب عن مسئلۃ الخضاب 
ً
۶۲
احکام الحجی فی احکام اللحی 
ً
۶۳
القول الاظہر
ً
۶۴
نقشہ جا ت فقہ 
ً
۶۵
فتاوی نظامیہ جلداول 
ً
۶۶
ایضاً جلد ثانی 
ً
۶۷
ایضاً جلد ثالث 
ً
۶۸
فتاوی نوازل 
عربی
۶۹
فتاوی لبس حریر
ً
۷۰
نقشہ انوار الفرائـض
ً
۷۱
الحجتہ البازغہ 
ً
۷۲
سلام الاسلام 
اردو
۷۳
فیصلہ آسمانی 
ً
۷۴
غایۃ البیان فی مسائل صیام رمضان 
اردو
۷۵
شروط الائمۃ الخمسہ 
عربی 
۷۶
شروط الائمۃ الستہ 
ً
۷۷
خلاصہ لمتقیٰ الابحر 
ً
۷۸
التعلیق الصبیح شرح مشکوۃ المصابیح جلداول
ً
۷۹
  ً      ً    جلد دوم 
ً
۸۰
  ً      ً    جلدسوم 
ً
۸۱
  ً      ً    جلد چہارم 
ً
۸۲
تفسیر مظہر ی جلداول 
ً
۸۳
  ً      ً   جلددوم 
ً
۸۴
حمایۃ الصلواۃ جلداول
اردو
۸۵
حمایۃ الصلواۃ جلددوم 
ً
۸۶
سرما یہ نجات تلنگی معہ اردو
ً
۸۷
معجم  ا لمصنفین جلداول 
عربی
۸۹
معجم  ا لمصنفین جلد دوم 
ً
۹۰
معجم ا لمصنفین جلد سوم 
ً
۹۱
معجم ا لمصنفین جلد چہارم
ً
۹۲
شمائل الا تقیاء
فارسی
۹۳
مقالات مفکر اسلام
اردو
۹۴
اہل خدمات شرعیہ
ً
۹۵
اہل خدمات شرعیہ
انگریزی
۹۶
سلطان مدینہ ﷺ نمبر
اردو
۹۷
استعانت
ً
۹۸
امام اعظم امام المحدثین
ً
۹۹
الکلام المرفوع
عربی
۱۰۰
فتاوی نظامیہ (جدید)
اردو
۱۰۱
بنک انٹرسٹ
اردو
۱۰۲
اردو شعر و ادب کے فروغ میں فرزندان جامعہ نظامیہ کا حصہ
ً
۱۰۳
تصرف خیر المرسلین
ً
۱۰۴
سالنامہ انوار نظامیہ
ً
۱۰۵
ثروۃ القاری
ً
۱۰۶
علماء العربیۃ ومساھماتہم فی الادب العرب فی العہد الآصفجاہی
عربی
۱۰۷
انوار التفاسیر
اردو
۱۰۸
سیرت مبارکہ
ً
۱۰۹
علامہ سید طاہر رضوی ارباب علم و دانش کی نظر میں
ً
۱۱۰
ڈاکٹر حمیداللہ عالمی مشاہیر کی نظر میں
ً
۱۱۱
اسلامی آداب
ً
۱۱۲
صلٰو ۃ الرسول
ً
۱۱۳
مرقع انوار (سوانح و خدمات حضرت شیخ الاسلامؒ)
ً
٭%٭%٭

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Recent In Internet

Popular Posts