Breaking

Sunday, June 9, 2019

تلخیص و تسہیل کے اقتباسات

µµ انوار احمدی کا مطالعہ کر کے میں حضرت فاضل مصنف کے تبحرِ علمی، وسعتِ مطالعہ، ذہنی استحضار، قوتِ تحقیق، ذہانت ونکتہ رسی اور بالخصوص ان کے جذبہ حبِّ رسول اور حمایتِ مذہبِ اہلِ سنت کی قابل قدر خصوصیات سے بہت زیادہ متاثر ہوا۔
µµ جی چاہنے لگتا ہے کہ نوکِ قلم کو آنکھوں سے لگالیں، ہونٹوں سے چومیں اور دل میں اتارلیں۔
µµ  حضرت مصنف نے علم و حکمت، عشق و عرفان کے ایسے قیمتی جواہرات بکھیرے ہیں کہ ان کی جگمگاہٹ سے آنکھیں خیرہ ہونے لگتی ہیں۔
µµ  بحث کے اتنے نئے گوشے پیدا کئے ہیں کہ ان کے ذہنی تجسس اور فکر کی نکتہ آفرینی پر حیرت ہوتی ہے۔
µµ  حضرت مصنف کے قلم کی روانی چشمہء کوثر کی لہراتی ہوئی موج بن گئی ہے۔
µµ  حضرت مہاجر مکیؒ نے کتاب کے جملہ مشملات کی تصدیق کر کے قبول حق کا کام آسان کردیا ہے۔
٭٭٭

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Recent In Internet

Popular Posts