Breaking

Sunday, June 9, 2019

کتب خانہ جامعہ نظامیہ کے اردو مخطوطات


کتب خانہ جامعہ نظامیہ کے
 اردو مخطوطات


بقلم:  شاہ محمد فصیح الدین نظامی
 مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ





قومیں علم سے بنتی ہیں علم کے لئے کتاب چاہئے اور کتاب کے لئے کتب خانہ۔ ایک کتاب ماضی کا ورثہ، حال کا اثاثہ اور مستقبل کا سرمایہ ہوتی ہے۔ کسی درس گاہ کے لئے کتب خانہ اتنا ہی لازمی و ضروری ہوتا ہے جتنا کہ انسان کے لئے غذا اور پانی۔ قومیں کتب خانوں سے بنتی ہیں جس طرح ہوا پانی کے بغیر انسان کا جینا ممکن نہیں اسی طرح کتاب کے بغیر انسانی بقاء اور ارتقاء محال ہے ،جس طرح ملکی سرحدوں کی حفاظت و صیانت کے لئے منظم فوجی چھاؤ نیوں کا قیام ضروری ہے اسی طرح تہذیب و تمدن اور سائنس و ٹکنالوجی کے فروغ کے لئے کتب خانوں کی تنظیم ضروری ہے کیونکہ کتب خانہ معاشرتی و ثقافتی ورثہ کا امین ہوتا ہے۔ کتب خانوں میں انسانی زندگی کے تاریخی کردار مطبوعات و مخطوطات کی شکل میں محفوظ ہوتے ہیں اس کے ضبط نظم کے احیاء کو تعمیر ملی کا ایک اہم بنیادی وسیلہ تصور کیا جاتا ہے۔
اردو کے تشکیلی عہد سے تعلق رکھنے والی قابل احترام شخصیت علامہ انوار اللہ فاروقی فضیلت جنگ خان بہادر (پ 1847ء م 1918ء) نے 1875ء م 1292ہجری میں جامعہ نظامیہ کی داغ بیل ڈالی اپنے خون جگر سے سینچا اور پوری امانت و دیانت اور سچی لگن و جستجو سے اس کو پروان چڑھایا۔ 
134 سال قبل آپ کے مبارک ہاتھوں سے روشن کیا گیا یہ چراغ جامعہ نظامیہ تاباں و درخشاں چلا آرہا ہے اس طویل مدت میں اس چراغ کی ضیاء پاشیوں نے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں دل و دماغ کو منور و روشن کیا اور آج بھی یہ چراغ اپنی پوری تابانیوں کے ساتھ موجود ہے۔ جامعہ نظامیہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آصف سابع نے کہا تھا   ؎
بہ پیش مصحف قدسی تو جبیں سائے

زبہر ہر یکے بنگر تو نیز ملجائے
چہ شان مکتب انوار گفت ایں عثماںؔ

علوم مشرقیہ را بخواں تو ایں جائے
جامعہ نظامیہ ایک ادارہ ہی نہیں بلکہ ایک تعلیمی بیداری تحریک ہے جس نے اپنے دروازے بلا امتیاز مذہب و عقیدہ ملک و علاقہ، رنگ و نسل تمام کے لئے کھلے رکھے ہیں کیونکہ ہندوستانی مسلمانوں کا تاریخی، سیاسی، سماجی اور مذہبی پس منظر دنیا کے دیگر ممالک کے مسلمانوں سے مختلف ہے ایک جمہوری سماج کا حصہ ہونے سے ہندوستانی مسلمانوں میں دینی شعور، حمیت، رواداری اور ذہنی کشادگی دنیا کے دوسرے ملکوں کے مسلمانوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔ قوم اور مذہب کے بارے میں یہ شعور اور حمیت دینی مدارس و جامعات کی دین ہے۔ چنانچہ اسی وسعت و رواداری کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے عظیم تر آندھراپردیش کے پہلے چیف منسٹر آنجہانی بی رام کشن راؤ اور مشہور کانگریسی رہنما آنجہانی شری ایم باگاریڈی نے جامعہ نظامیہ سے وابستہ ہوکر اردو، عربی فارسی علوم کے جواہرات سے اپنے دامن کو مالا مال کیا۔
جامعہ نظامیہ کی علمی ادبی تحقیقی خدمات کا اعتراف بھارت کی مرکزی و ریاستی حکومتیں بھی کرتی رہتی ہیں چنانچہ جامعہ کے جن محققین، مصنفین و ماہرین علم و ادب کو ان کی گراں قدر خدمات پر پریسڈنٹ ایوارڈ و توصیف نامے دیئے گئے ان میں مولانا ابوالوفاء افغانی (1972ء) ،مولانا سید شاہ طاہر رضوی (1996ء) مولانا مفتی محمد عظیم الدین (1996ء) ، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلطان محی الدین (1998 ء) ،مولانا مفتی خلیل احمد وغیرہ شامل ہیں۔ 
ان تمام شخصیتوں کی علمی ادبی تحقیقی وفکری سرگرمیوں میں جامعہ نظامیہ کے لائق و فاضل اساتذہ کے ساتھ ساتھ کتب خانہ کا بھی قابل قدر و ناقابل فراموش حصہ رہا ہے۔ 
کتب خانہ جامعہ نظامیہ کو فروغ دینے اور اس کے علمی ذخیرے کو بڑھانے میں آصف سابع نے بطور خاص دلچسپی لی تھی اور کافی تعداد میں کتب کا عطیہ بھی دیا تھا۔ چنانچہ جب جامعہ نظامیہ کی جدید عمارت کی تعمیر کافرمان جاری ہوا تو اس کے ساتھ کتب خانہ کے لئے علحدہ گوشہ بنانے اور نذری باغ کی کتابیں یہاں منتقل کرنے اور اس کی نگہداشت کا عملہ مقرر کرنے سے متعلق بھی حکم جاری کیا تھا۔10مہر 1354 فصلی کو ’’صبح دکن‘‘ میں شائع شدہ فرمان کا متن ’’مادر دکن لائبریری‘‘کے زیر عنوان کچھ اس طرح ہے۔
’’جب جدید عمارت مدرسہ نظامیہ ملقب بہ بیت العلوم مشرقیہ مکمل ہوجائے گی تو یہاں ایک مختصر ہال بنادیا جائے گا جہاں وہ سب کتب (در زبان عربی، فارسی یا اردو) جب کہ نذری باغ میں بیکار سمجھے جائیں گے (مع رسائل و میگزین وغیرہ) بغیر معاوضہ مدرسہ مذکورہ کو دیدئے جائیں گے تاکہ اس سے طلباء مستفید ہوں۔ غالباً اس کی تعداد دیڑھ یا دو سو جلد سے کم نہ ہوگی اور اس کی نگہداشت کیلئے کچھ عملہ منجانب محکمہ صرفخاص مقرر کردیا جائے گا۔‘‘
کتب خانہ میں عربی فارسی کے علاوہ اردو مخطوطات کی تعدادسوا تا ڈیڑھ سو ہے۔ جن میں چند اہم مخطوطات حسب ذیل ہیں۔ ان مخطوطات کو 2006ء میں مرکز جمعہ الماجد دبئی کی جانب سے خاص تکنیک کے ذریعہ سی ڈی میں منتقل و محفوظ کردیا گیا ہے۔
فہرست اردو مخطوطات
سلسلہ 
نشان نام مخطوطہ مصنف فن تاریخ کتابت
۱ تفسیر پارۂ قلمی ۔ تفسیر اردو ۔
۲ تفسیر تنزیل قلمی جلد اول ۔ ؍؍    ؍؍ ۔
۳ ؍؍   ؍؍  جلد دوم ۔ ؍؍   ؍؍ ۱۲۷۲ھ
۴ ریاض النسوان قلمی صبغۃ اللہ بن محمد غوث شافعی فقہ اردو قلمی ۱۲۵۶ھ
۵ ؍؍   ؍؍   ؍؍(فقہ شافعی) صبغۃ اللہ بن محمد غوث شافعی فقہ اردو قلمی ۱۲۵۶ھ
۶ ترجمہ شرح وقایہ صدر الشریعہ عبیداللہ ؍؍   ؍؍ ۔
۷ غایۃ البیان فی ضرورت الصیام والرمضان حاجی محمود حسین ؍؍   ؍؍ ۱۲۹۷ھ
۸ روضۃ الاسلام ۔ ؍؍   ؍؍ ۔
۹ محب الاتقیاء سید عبدالخالق ؍؍   ؍؍ ۱۲۴۷ھ
۱۰ بیان ذبح حیوان نذر غیر حق (کتاب حق الیقین) ۔ ؍؍   ؍؍ ۔
۱۱ نماز کی ضروری دعائیں ۔ ؍؍   ؍؍ ۱۲۹۳ھ
۱۲ قیاس کا بیان شیخ احمد ملا جیون اصول فقہ  ؍؍   ؍؍ ۔
۱۳ نصاب اہل خدمات شرعیہ قاضی غلام محی الدین فقہ ۱۳۲۷ف
۱۴ کتاب در تصوف (جلد اول) محمد سبحان علی شاہ درویش صحرائی تصوف و اخلاق اردو ۱۳۲۶ھ
۱۵ کتاب  ؍؍  ؍؍  (؍؍  دوم) محمد سبحان علی شاہ درویش صحرائی ؍؍   ؍؍ ۔
۱۶ کتاب  ؍؍  ؍؍  (؍؍  سوم) محمد سبحان علی شاہ درویش صحرائی ؍؍  ؍؍ ۔
۱۷ کتاب  ؍؍  ؍؍  (؍؍ چہارم) محمد سبحان علی شاہ درویش صحرائی ؍؍  ؍؍ ۔
۱۸ کتاب  ؍؍  ؍؍  (؍؍  پنجم) محمد سبحان علی شاہ درویش صحرائی ؍؍  ؍؍ ۔
۱۹ کتاب  ؍؍  ؍؍  (؍؍ ششم) محمد سبحان علی شاہ درویش صحرائی ؍؍  ؍؍ ۔
۲۰ رسالہ تصوف حضرت شاہ محمد ؍؍  ؍؍ ۔
۲۱ ثمر الفتوح فنافی اللہ شاہ ؍؍  ؍؍ ۔
۲۲ زواجر محمد آدم ؍؍  ؍؍ ۱۲۸۳ھ
۲۳ کتاب مایکفی الواعون فی منع الفرار عن الطاعون ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۲۴ منتہی الکلام فی اطاعۃ حضرت النظام حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۴۲ھ
۲۵ مثنوی من لگن محمود بحری ؍؍  ؍؍ ۔
۲۶ مثنوی من لگن محمود بحری تصوف و اخلاق اردو ۱۲۸۷ھ
۲۷ پنچی باجا ترجمہ منطق الطیر فریدالدین عطار تصوف و اخلاق اردو ۱۲۶۴ھ
۲۸ منطق الطیر فریدالدین عطار ؍؍  ؍؍ ۔
۲۹ مکتوبات الٰہی بخش شاہ حضرت خواجہ الٰہی بخش شاہ عرفان ؍؍  ؍؍ ۔
۳۰ مکتوبات الٰہی بخش شاہ ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۳۱ مکتوبات الٰہی بخش شاہ حضرت خواجہ الٰہی بخش شاہ عرفان ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۲ھ
۳۲ ترجمہ مثنوی شمع دل افروز شاہ شرف الدین قلندر بوعلی ؍؍  ؍؍ ۔
۳۳ معروضہ سیدشاہ محمد غوث مدنی القادری گلیم پو ش سید شاہ محمد غوث مدنی القادری ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۲ھ
۳۴ مقاصدر سالہ اشرف المضمون من مقدمہ ابن خلدو ن حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۰ھ
۳۵ منتھی الکلام فی اطاعت حضرت النظام حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۔
۳۶ قوانین الانتظام لممالک النظام حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۱ھ
۳۷ قوانین الانتظام لممالک النظام حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۱ھ
۳۸ قوانین الانتظام لممالک النظام حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۱ھ
۳۹ ایضاح افادت مولوی محمد سعید خان ؍؍  ؍؍ ۱۳۰۶ھ
۴۰ نظام الوجود فی وحدۃ الوجود سید ابراہیم بن سید عباس قادری ؍؍  ؍؍ ۱۳۴۱ھ
۴۱ رسالہ توحید شاہ میر صاحب ؍؍  ؍؍ ۔
۴۲ رسالہ کلمہ توحید سید ابراہیم شاہ قادری ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۹ھ تالیف
۴۳ اعظم الاخلاق حبیب احمد برزنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۴ھ
۴۴ ترجمہ رسالہ قشیریہ عبدالکریم قشیری ؍؍  ؍؍ ۔
۴۵ ہدایۃ النصاریٰ عبدالقادر عفانی عقائد و کلام اردو قلمی ۱۲۵۷ھ
۴۶ گلزار ہدایت صبغۃ اللہ بن محمد غوث ؍؍  ؍؍ ۱۲۶۴ھ
۴۷ رد نصاریٰ محمد ہادی ؍؍  ؍؍ ۱۲۵۰ھ
۴۸ خلاصہ مسئلہ وحدت الوجود وحدۃالشہود ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۴۹ رسالہ موجب التعظیم الرسول کریمؐ سید محمد عبدالعلام الحسینی عقائد و کلام اردو قلمی ۱۲۹۵ھ
۵۰ فیض عام محمد صالح ؍؍  ؍؍ ۔
۵۱ التنزیہ فی التشبیہ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۱ھ
۵۲ کتاب العقائد ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۰۰ھ
۵۳ مخطوطہ نامعلوم ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۵۴ لآلی البہییۃ فی الرد علی الجہمیۃ محمد بدیع الزماں عقائد و کلام اردو ۱۳۰۰ھ
۵۵ ادلات   عشرہ المسمی بہ عشرہ مبشرہ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۱ھ
۵۶ مکتوب در مسئلہ تناسخ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۱۲ھ
۵۷ افادۃ الافہام (اول) محمد انوار اللہ ؍؍  ؍؍ ۔
۵۸ تمہید شجرۃ المذاہب ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۵۹ کتاب المنیۃ والامل ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۶۰ اعجاز احمدی قلمی ۔ تذکرہ و سیر اردو ۱۲۴۷ھ
۶۱ روضۃ الشہداء قلمی ولیؔ ویلوری ؍؍  ؍؍ ۱۱۳۰ھ
۶۲ تاریخ کربلا قلمی ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۶۳ حالات امیر تیمور و محمد بابر بادشاہ ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۶۴ مسودہ کتاب حقیقۃ الفقہ محمد انواراللہ ؍؍  ؍؍ ۔
۶۵ خزائن الامثال قلمی حافظ میر شمس الدین محمد لغت اردو ۱۲۷۱ھ تالیف
۶۶ مختصر اللغات ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۶۷ فرہنگ من لگن اسماعیل ؍؍  ؍؍ ۔
۶۸ دیوان صاحبقران قلمی ۔ ادب نظم اردو ۱۲۲۱ھ
۶۹ گلزار داغ قلمی داغ دہلوی ؍؍  ؍؍ ۱۳۰۳ھ
۷۰ مجموعہ چہار مرثیہ قلمی امانتؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۷۱ کلیات جرأت قلمی (حصہ اول) جرأت ادب نظم اردو ۔
۷۲ ؍؍  ؍؍  ؍؍  (حصہ دوم) جرأت ؍؍  ؍؍ ۱۲۴۰ھ
۷۳ مثنوی بہار عشق قلمی حکیم تصدق حسین خاں ؍؍  ؍؍ ۱۲۷۹ھ
۷۴ مثنوی خواب و خیال قلمی خواجہ میر درد ؍؍  ؍؍ ۱۲۸۷ھ
۷۵ دیوان حسن قلمی حسنؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۷۶ دیوان سحر قلمی سحرؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۶ھ
۷۷ انتخاب غزلیات میر تقی قلمی میر تقی ؍؍  ؍؍ ۔
۷۸ دیوان امانت قلمی ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۸ھ
۷۹ دیوان چندا قلمی ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۸۰ دیوان حفیظ قلمی ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۸۱ دیوان انشاء اللہ خاں قلمی انشاء اللہ خان انشاءؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۸۲ ضیائے نبوت عبدالرحیم ادب نظم اردو ۱۲۹۷ھ
۸۳ دیوان صبا میر وزیر علی صباؔ شاگرد خواجہ حیدر علی آتشؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۷۷ھ
۸۴ دیوان حیاؔ میرزا محمد رحیم الدین بہادر حیاؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۸۵ ؍؍ شیریں ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۷ھ
۸۶ شش مرثیہ دبیرؔ، انیسؔ، مقبولؔ، مونسؔ، مشیرؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۸۷ باغ و بہار عبداللطیف الطفؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۷ھ
۸۸ مجموعہ بست و دومرثیہ ہائے متفرق ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۸۹ دیوان سودا ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۹۰ مجموعہ پنج مرثیہ وسلام و نوحہ جات مونسؔ، میرؔ، ضمیرؔ، دبیرؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۲ھ
۹۱ مجموعہ رباعیات وفاؔ، لائق، دبیرؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۹۲ دیوان الفت مولوی جمال الدین الفتؔ ادب نظم اردو ۱۲۹۸ھ
۹۳ مسدس کریما در مصائب اہل بیت مرزا عنایت علی بیگ ؍؍  ؍؍ ۱۳۲۴ھ
۹۴ مجموعہ واسوخت قلمی ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۹۵ نیرنگ عشق اکرام الدین خاں جذبؔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۰۰ھ
۹۶ غزلیات وفا ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۹۷ مثنوی چھو منترمیاں صفا قلمی میاں صفا ؍؍  ؍؍ ۔
۹۸ واسوختؔ امانت قلمی ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۹۹ مجموعہ رباعیات میر انیس میر انیسؔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۲۳ھ
۱۰۰ قصہ اویس قرنی مداحؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۶ھ
۱۰۱ لعل و گہر عاجزؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۹ھ
۱۰۲ ہفت بند مسدسات وغیرہ محمد علی خاں، میاں وفاؔ، سرورؔ، فیاضؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۱۰۴ لیلیٰ مجنوں گرہ بند نظیرؔ ادب نظم اردو قلمی ۔
۱۰۴ گلزار نسیم و مثنوی جذبؔ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۷۴ھ
۱۰۵ قصائد نعتیہ زارؔ زارؔ صاحب ؍؍  ؍؍ ۔
۱۰۶ پدماوت جائسی ؍؍  ؍؍ ۱۲۳۸ھ
۱۰۷ دیوان غلام رسول بیگ شوقؔ غلام رسول بیگ شوقؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۷۲ھ
۱۰۸ اعتراض اشعار غلام امام صاحب شہیدؔ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۷ھ
۱۰۹ دیوان دولہؔ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۷ھ
۱۱۰ رباعیات امجدؔ احمد حسین امجدؔ ؍؍  ؍؍ ۔
۱۱۱ ضرب المثل اُردو قلمی ۔ ادب نثر اردو قلمی ۔
۱۱۲ محاورات فارسی مع ترجمہ ہندی قلمی رونڈ ایڈورڈ سیل صاحب ؍؍  ؍؍ ۱۲۹۹ھ
۱۱۳ باغ و بہار قلمی امیر خسروؔ قصص اردو قلمی ۱۲۱۷ھ
۱۱۴ مثنوی میر حسن قلمی میر حسنؔ ؍؍  ؍؍ ۱۲۱۳ھ
۱۱۵ مثنوی میر حسن بے نظیر بدر منیر قلمی میر حسنؔ قصص اردو قلمی ۱۲۱۷ھ
۱۱۶ سوانح عمری ملادوپیازہ قلمی ۔ تاریخ اردو قلمی ۔
۱۱۷ مراۃ الہند وزیر علی ؍؍  ؍؍ ۱۲۵۳ھ
۱۱۸ فالنامہ قلمی ۔ قیافہ و بخوم قلمی ۔
۱۱۹ فالنامہ ۔ ؍؍  ؍؍ ۱۳۱۸ھ
۱۲۰ حصن حصین محمد بن محمد جزری شافعی وظائف و ادعیہ اردو ۱۲۹۱ھ
۱۲۱ رسالہ وقایۃ الرحمن لنذر حضرۃ العثمان حبیب احمد بزرنجی ؍؍  ؍؍ ۔
۱۲۲ استغفارات آصفیہ حبیب احمد بزرنجی ؍؍  ؍؍ ۱۳۳۷ھ
۱۲۳ حرزعثمانی ۔ ؍؍  ؍؍ ۔
۱۲۴ فوائد شافیہ ۔ صرف و نحو اردو ۱۳۵۵ھ
۱۲۵ حجۃ البالغہ علی من اعکس الحکمۃ البالغہ حبیب احمد برزنجی حکمت و فلسفہ ۱۳۳۶ھ
۱۲۶ بدیع الترتیل محمد علی خان ابن بہادر علی خاں جلال آبادی تجوید و قرأت ۱۲۶۷ھ
۱۲۷ بحث وجود ۔ منطق ۔
۱۲۸ نقول دعانامہ جات حبیب احمد برزنجی متفرق ۱۳۳۴ھ تا ۱۳۴۷ھ
۱۲۹ سفر السعادت مجدالدین فیروزآبادی سیرت النبی ۱۳۵۶ھ
۱۳۰ ترجمہ احادیث محمد انواراللہ حدیث اردو ۔

ززز

No comments:

Post a Comment

Popular Posts

Recent In Internet

Popular Posts